پنجاب کے عوام پر گذشتہ 30برسوں سے خاندانی اقتدار مسلط ہے،عبدالعلیم خان

پنجاب کے عوام پر گذشتہ 30برسوں سے خاندانی اقتدار مسلط ہے،عبدالعلیم خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر اور این اے 122سے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام پر گذشتہ 30برسوں سے خاندانی اقتدار مسلط ہے ،" ون مین شو " سے صرف آنیاں جانیاں تو ممکن ہیں تبدیلی ہر گز نہیں آ سکتی ،عمران خان نے نئے نظام کا عملی تصور دیا ہے اور انشا ء اللہ تحریک انصاف عوام کو اقتدار منتقل کرنے کا وعدہ پورا کرے گی ،عبدالعلیم خان لاہور کینٹ وارڈ نمبر 3میں سیوریج کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی اور وارڈ نمبر 3سے کونسلر استاد رشید بھی اس موقع پر موجود تھے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کا حق اور کسی بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن "ناکام لیگ" کی موجودہ حکومت پنجاب میں اشتہارات کے ذریعے سارا زور کریڈٹ لینے پر لگا رہی ہے جبکہ عملی طور پر یہ ناکام ہو چکی ہے ،لاہور جیسے شہر میں کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہر شخص انصاف کے حصول کیلئے سراپا حتجاج ہے جبکہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -