بلاول بھٹو کے ہائیکورٹ بار میں خطاب نے بینظیر کی یاد تازہ کر دی،میا ں ایوب

بلاول بھٹو کے ہائیکورٹ بار میں خطاب نے بینظیر کی یاد تازہ کر دی،میا ں ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار میں ایک بہترین قومی لیڈر والا تاریخی خطاب کرکے بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کی یاد تازہ کردی اور انہوں نے نہایت خو بصورتی کے ساتھ پیپلز پارٹی کے بار کے ساتھ تعلقات کو اجاگر کیا‘ سب کو اس بات کا علم ہے کہ شہید بھٹو کے خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں بینظیر بھٹو شہید نے ملک میں خوشحالی کے جو خواب دیکھے تھے بلاول بھٹو انکو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے مزدور ں ‘کسانوں اور معاشرے کے کچلے ہوئے طبقات کی نمائندگی کررہے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -