مسلمان ملکوں کے درمیان تصادم اسلام کیلئے زہرقاتل ہے،ناصر اقبال
لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدور فاروق چوہان ،آصف چٹھہ، تنویرخان ، میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدورپنجاب حاجی شیخ آصف ،شیخ طلال امجد،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر اور صدر ٹیکسلا سردارمنیراختر نے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں کے درمیان تصادم اسلام کیلئے زہرقاتل ہے۔لگتا ہے مسلمان حکمرانوں نے اللہ تعالیٰ کی رسی کومضبوطی سے پکڑے رکھنے کادرس فراموش کردیا ۔مسلمان ملکوں کے پاس وسائل کی فراوانی ہے کاش مدبرقیادت کافقدان نہ ہوتا۔حکمران توکوئی بھی بن سکتا ہے ،محمدعلی جناح ؒ سے قائد روز روز پیدانہیں ہوتے۔میاں نوازشریف اس وقت سری لنکا کی بجائے سعودیہ میں ہوتے توبہترہوتا دین فطرت اسلام سعودیہ عرب اورایران سمیت اسلامی ملکوں کے درمیان تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا ،برادراسلامی ملکوں میں مفاہمت کیلئے پاکستان اپناکلیدی کردار ادا کرے ۔ اوآئی سی کو زندہ نہیں کیا جاسکتالہٰذاء مسلمانوں کیلئے ایک متحرک اورمنظم ادارے کا قیام ناگزیر ہے ۔افغانستان اوربنگلہ دیش بھی ہندوریاست بھارت کی بھگتی چھوڑدیں وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ اسلامی ملکوں کے اقتدارپرست حکمران اپنی اپنی اناکیلئے اسلام اور مسلمانوں کوفناکرنے کے درپے ہیں ۔