ملک کو پرویز مشرف جیسے بہادر قائد کی ضرورت ہے،ڈاکٹر امجد

ملک کو پرویز مشرف جیسے بہادر قائد کی ضرورت ہے،ڈاکٹر امجد

  

لاہور (جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ سنٹرل پنجاب کا اجلاس مر کزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی زیر صدارت ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عہدے داران پارٹی امو ر پر بھرپور توجہ دیں اور جلد از جلد پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرے۔ عوام تینوں پارٹیوں سے اکتا چکے ہیں ملک کو پرویز مشرف جیسے بہادراور نڈر لیڈر کی اشد ضرورت ہے پرویز مشرف ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی طرف لے جا سکتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہماری جماعت آل کستان مسلم لیگ تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے اُبھرے گی اور پاکستان کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سیکرٹریٹ میں سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سنٹرل پنجاب سے صدر پیر صفدر رسول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی یونین کونسل کی سطح تک جلد مکمل کی جائے تا کہ 2018 ؁ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے سکیں اجلاس میں جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب چوہدری نوازش علی ورائچ نے کہاکہ اے پی ایم ایل ہی وہ جماعت ہے جو غریب آدمی کی آواز ہے موجودہ حکمرانوں نے کسان اور زمین دار دونوں کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔اجلاس میں شریک دیگر شرکاء مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محترمہ مہرین ملک آدم ، مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری محترمہ فاطمہ سکندر ملہی ،مرکزی ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری صائم علی دادا اور سینئر نائب صدر سنٹرل پنجاب چوہدری عمران، نائب صدر شناور لاشاری ، فنانس سیکرٹری امجد الطاف بخاری ، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری منیراحمد سندھو ، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن فہد محمود مرزا ، صدر کسان ونگ اقبال بخاری ، صدر مینارٹی ونگ یونس بھٹی ، صدر یوتھ ونگ سعد ملک ، شعبہ خواتین سینئر نائب صدر شاہدہ نصیر ، شاہین ورک ، ناہید یونس اور دیگر عہدے داروں نے اپنی آرا ء اور تجا ویز سے آگاہ کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -