پیغمبر اسلامﷺکی تعلیمات سے دوری سے مسائل بڑھے،الیاس گھمن

پیغمبر اسلامﷺکی تعلیمات سے دوری سے مسائل بڑھے،الیاس گھمن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے مرکزی امیر اور ملک کے نامور عالم دین مولانا محمد الیاس گھمن نے جامع مسجد دفتر والی انار کلی لاہور میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت محمدیہ جس تنزلی کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم پیغمبر اسلام کی تعلیمات سے دور ہو رہے ہیں، ہمارے تمام مصائب و مشکلات کا حل اُسوۂ حسنہ پرعمل پیرا ہونے اور اعمال و عقائد کی درستگی میں ہے۔ انہوں نے کہا ہماری محنت کا مدار یہ ہے کہ امت کو صحیح عقائد و نظریات سے روشناس کرائیں اورنسلِ نو کو اسلام دشمن عقائد سے ان کی حفاظت کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -