اقتصادی راہداری منصوبہ پاک ،چین دوستی کا آئینہ دار ہے،اقبال سندھو

اقتصادی راہداری منصوبہ پاک ،چین دوستی کا آئینہ دار ہے،اقبال سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چینی دوستی کاآئینہ داراور پاکستان میں معاشی انقلاب کاروڈمیپ ہے متعصب لوگ اس تاریخی منصوبہ کی اہمیت اوراس کے ثمرات کونہیں سمجھ سکتے ۔اکنامک کاریڈور جنوبی ایشیاء کیلئے ایک نایاب تحفہ ہے۔ اس کی تکمیل سے پاکستان کی جغرافیائی ،معاشی اوردفاعی اہمیت کئی گنامزیدبڑھ جائے گی ۔بیرون ملکوں سے سرمایہ کار انوسٹمنٹ جبکہ ہنرمند لوگ بھی روزگار کی تلاش میں پاکستان کارخ کریں گے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاست چمکانے والے ملک دشمنی پراترآئے ہیں ۔حکو مت کی طرف سے اکنامک کاریڈورپر ضروری پیشرفت جاری رہے گی ۔2016ء پاکستان میں معاشی واقتصادی انقلاب کاسال ہے وہ یوتھ ونگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اقبال سندھو نے مزید کہا کہ ضدی کپتان کی نام نہاد خواہشات پاکستان میں پوری نہیں ہوں گی ۔بہترہوگاوہ اپنی روشن خیالی اورخام خیالی کے ساتھ کسی اورملک میں چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نیاپاکستان بنانے کی آڑمیں پاک سرزمین کوتختہ مشق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔نیانودن پرانا سو دن ، دھرنا سیاست کاڈراپ سین ہوگیا مگر کپتان کوابھی تک ہوش نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف دھرنے کے نتیجہ میں اپنے قیمتی وقت کے ضیاع کے باوجود روشن اورپرامن پاکستان کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔کپتان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں مگرپھربھی وہ جھنڈا مانگ رہے ہیں ۔