خدمت کارڈ سے خصوصی افراد میں خود اعتماد ی آئے گی،فوزیہ مبشر

خدمت کارڈ سے خصوصی افراد میں خود اعتماد ی آئے گی،فوزیہ مبشر

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنمابیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ خدمت کارڈ زسے خصوصی افرادمیں خوداعتماد ی آئے گی ۔خصوصی افراد کی خواہشات اور ضروریات سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا خدمت کارڈنویدانقلاب ہے ۔ خصوصی افراد کوان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرپہنچانے کاوقت آگیاخصوصی افرادکی زندگی سہل بنانے کیلئے انہیں خصوصی خدمت کارڈزجاری کرناسیاست نہیں عبادت ہے اِن خصوصی کارڈزپرانہیں ہرسطح پر خاطرخواہ رعایت اورسہولت ملے گی ، یہ ان کاحق اورریاست کافرض ہے انہیں اذیت اوروقت کے ضیاع سے بچانے کیلئے قطاروں سے استثنیٰ بھی دیاجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیگم فوزیہ مبشر نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی نے ان کے اندراحساس محرومی پیداکردیاتھامگر مسلم لیگ (ن) کی مدبرومخلص قیادت نے ان کاہاتھ تھام لیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -