انتقامی پالیسیوں سے صوبوں اور وفاق میں بد اعتماد ی بڑھ رہی ہے،یوسف اعوان

انتقامی پالیسیوں سے صوبوں اور وفاق میں بد اعتماد ی بڑھ رہی ہے،یوسف اعوان

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری اپنی نوکری پکی کرنے اور اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے لئے چیئرمین پیپلز پارٹی پر تنقید کررہے ہیں وہ ہمارے چیئرمین کے سوال کا اپنے لیڈروں سے جواب لیکر دیں کہ انہوں نے پنجاب میں کتنے فیصد قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے لیکن موجودہ حکومت کی انتقامی اور بدنیتی پر مبنی پالیسیوں کے باعث صوبوں اور وفاق میں بداعتمادی بڑھ رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -