مسلم لیگ(ن) نے پنجاب کے عوام میں احساس محرومی پیدا کیا،یاسر گیلانی

مسلم لیگ(ن) نے پنجاب کے عوام میں احساس محرومی پیدا کیا،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کے عوام میں بھی احساس محرومی پیدا کر دیا ہے حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے حکمرانوں کو ترقیاتی کاموں کے لئے ماڈل ٹاؤن اور اُس سے ملحقہ علاقوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا اپنے آفس میں شاہدرہ کی یونین کونسلوں کے آئے ہوئے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے ایک عرصہ سے مسلم لیگ( ن) سیٹیں جیت رہی ہے لیکن اس علاقے کے مسائل جوں کے توں ہیں بلکہ جب سے میٹرو بس کا روٹ بنا ہے شاہدرہ کے عوام راوی پل پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں ۔