وزیر اعلیٰ شکایت سیل عوام کے مسائل حل کر رہا ہے،میاں شہباز غوث

وزیر اعلیٰ شکایت سیل عوام کے مسائل حل کر رہا ہے،میاں شہباز غوث

  

لاہور(پ ر) وزیر اعلیشکایت سیل عوام کے مسائل کے فوری اور بھر پور حل کے لئے کوشاں ہے اس امر کا اظہار ایڈوائزر وزیر اعلیٰ شکایت سیل میاں محمد شہباز غوث نے پاکستان فورم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے قیام کا مقصد مفلوک اور مظلوم عوام کو فوری انصاف مہیا کرنا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ہم عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ شکایت سیل میں روزانہ درجنوں عوامی شکایات موصول ہوتی ہیں تاہم انکا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ شکایات جو ہیں وہ پولیس کے محکمے کے خلاف ملتی ہیں ۔انہوں نے کہا عوامی خواہشات کا بھرپور حل ہماری خواہش ہے کیونکہ میاں نواز شریف ہی انکے پسندیدہ رہنما ہیں انکا کہنا تھا کہ وہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں اورمتوسط طبقے سے تعلق ہے اور انکا گھرانہ بھی شروع سے ہی میاں نواز شریف کو پسند کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت میاں نواز شریف کے علاوہ کوئی رہنما نہیں جو عوام کی خواہشات کے عین مطابق انھیں سہولیات زندگی مہیا کرے دنیا جانتی ہے کہ جتنی ترقی میاں برادران کی حکومت کے دوران ہوئی اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے میٹرو بس ،اورنج ٹرین کا منصوبے ملکی ترقی میں اہم اور نمایا ں کردار ادا کررہے ہیں ۔ حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بھی بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور اسی سلسلے میں پنجاب بھر میں ہزاروں واٹر فلٹریشن لگائے بلکہ مزید لگائے جا رہے ہیں ، تاہم انکا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر سایہ کرپشن روکنے اور تعلیم کو عام کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں کرپشن بہت زیادہ تھی لیکن جب سے میاں صاحبان نے اقتدار سنبھالا کرپشن میں نمایا ں کمی واقع ہوئی تاہم شہباز غوث کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں اور اللہ کے حکم سے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی تاہم انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی سلامتی و وقار کے لئے فوج اور حکومت متحد ہیں اور پاک فوج اور حکومت میں دراڑیں پڑنے کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن )لاہور کے نائب صدر مرزا اخلاق احمد نے پاکستان فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف ہی وہ رہنما ہیں جنھوں نے غریب مظلوم عوام کی بات سنی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -