رنگ اتھارٹی منافع بخش ادارہ بن گئی ایک سال میں 30کروڑ کمالئے

رنگ اتھارٹی منافع بخش ادارہ بن گئی ایک سال میں 30کروڑ کمالئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اقبال بھٹی )لاہور رنگ اتھارٹی منافع بخش ادارہ بن گئی ایک سال کے لئے ٹول ٹیکس کی مد میں 30کروڑ کمالئے تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڑ اتھارٹی نے سال 2016کا ٹھیکہ 30کروڑمیں فیضان سروسز کو دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڑ اتھارٹی نے سال 2016کے لئے ٹول ٹیکس کی مد میں لاہور رنگ روڑ کو فیضان سروسزکو 30کروڑپر ٹھیکہ پر دے دیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے اتھارٹی ٹول ٹیکس کی مد میں کوئی قابل ذکر ریونیوحاصل نہیں کر سکی اس سے پہلے لاہور رنگ روڑ کے ٹول ٹیکس کا ٹھیکہ این ایل سی کے پاس تھا جن کے ساتھ یہ طے تھا کہ 85 فیصد کل ریونیوکا حصہ اتھارٹی کو ملے گا جبکہ 15فیصداین ایل سی کو ملے گا لیکن 2011سے2015تک اتھارٹی خسارے میں رہی اب اتھارٹی نے اس سلسلہ میں مختلف کمپنیوں سے بڈلی جس کے بعدسب سے اچھی بڈ فیضان سروسز نے دی اور جسے لاہور رنگ اتھارٹی نے منظور کر لیا اور یوں سال 2016کا ٹول ٹیکس کا ٹھیکہ30کروڑ روپے میں فیضان سروسز کو دے دیا گیا ہے یاد رہے کہ لاہور رنگ روڑ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ابھی صرف 40کلومیٹر کا حصہ بنایا گیا ہے ریونیو ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لاہور رنگ روڑ پوری بنادی جائے تو اسکا ٹول ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے سالانہ اکٹھا کیا جاسکتا ہے ذرائع نے بتایاہے کہ ڈیفنس8سے لے کرملتان روڑتک 30کلومیٹربراستہ فیروزپور روڑ ،ڈیفنس روڑ خیابان امین، مراکہ ملتان روڑ تک بنائی جا رہی ہے اور مراکہ ملتان روڑ سے نیازی چوک تک کاکام ابھی شروع نہیں ہو سکا سدرن لوپ فیز 2کے حوالے سے اراضی مالکان کو ادائیگی کر دی گئی ہے