ملک کو پرویز مشرف جیسے بہادراور نڈر لیڈر کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد امجد

ملک کو پرویز مشرف جیسے بہادراور نڈر لیڈر کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ سنٹرل پنجاب کا اجلاس مر کزی سیکٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عہدے داران پارٹی امو ر پر بھرپور توجہ دیں اور جلد از جلد پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرے۔ عوام تینوں پارٹیوں سے اکتا چکے ہیں ملک کو پرویز مشرف جیسے بہادراور نڈر لیڈر کی اشد ضرورت ہے پرویز مشرف ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو بہرانوں سے نکال کر ترقی کی طرف لے جا سکتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہماری جماعت آل کستان مسلم لیگ تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے اُبھرے گی اور پاکستان کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سیکٹریٹ میں سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سنٹرل پنجاب سے صدر پیر صفدر رسول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی یونین کونسل کی سطع تک جلد مکمل کی جائے تا کہ 2018 ؁ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے سکیں اجلاس میں جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب چوہدری نوازش علی ورائچ نے کہاکہ APMLہی وہ جماعت ہے جو غریب آدمی کی آواز ہے موجودہ حکمرانوں نے کسان اور زمین دار دونوں کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے صرف پرویز مشرف ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو ان حالات سے نکال سکتے ہیں۔