جرمنی کے50 فیصد باشندوں کی طرف سے تارکین وطن کی تعداد 2 لاکھ تک محدود کرنے کی حمایت

جرمنی کے50 فیصد باشندوں کی طرف سے تارکین وطن کی تعداد 2 لاکھ تک محدود کرنے کی ...

  

برلن(اے پی پی)جرمنی کے تقریباً 50 فیصد باشندے ملک میں تارکین وطن کی تعداد 2 لاکھ تک محدود کرنے کے حق میں ہیں۔جرمنی کی اخبارسونٹیگ ایمبلڈ میں شائع کردہ رائے شماری کے نتائج کے مطابق 48 فیصد جرمن شہری تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے کے حق میں ہیں جبکہ 44 فیصد لوگ اس کے خلاف ہیں۔اس سے قبل جرمن صوبہ بواریا کے وزیر اعظم ہورسٹ زیخوفر نے کہا تھا کہ مناسب حالات میں جرمنی ہر سال 2 لاکھ تارکین وطن کو پناہ دے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جرمنی میں موجود تارکین وطن کی تعداد حد سے زیادہ ہے اور دوسرے یورپی ممالک زیادہ تارکین وطن کو پناہ دے کر جرمنی کی مدد نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ 2015 میں 10 لاکھ سے زیادہ تارکین وطن جرمنی پہنچ گئیہیں۔

مزید :

عالمی منظر -