ترک مسلح افواج کی کارروائیوں میں 20دہشت گردہلاک

ترک مسلح افواج کی کارروائیوں میں 20دہشت گردہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (اے پی پی) ترک مسلح افواج نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تحصیل جزرے اور سیلوپی میں جاری فوجی آپریشن میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیار باقر کی تحصیل سْر میں بھی دہشت گرد تنظیم کے 4 اراکین کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔فوجی ترجمان کے مطابق شانلی عرفہ کے علاقے میں شام کی سرحدوں سے ترکی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو دہشت گردوں حراست میں لے لیا گیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ غازی انتیپ علاقے میں ترکی سے شام فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی کاروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں جنگی سازو سامان پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -