لبنانی سیکورٹی فورسز کا بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

لبنانی سیکورٹی فورسز کا بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

  

بیروت (اے پی پی) لبنان کی سیکورٹی فورسز نے برج البراجنہ میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لینے کا دعویٰ کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی سیکورٹی فورسز نے نومبر 2015 میں برج البراجنہ میں کئے جانے والے بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ خالد بن زین الدین سیف الدین کوگزشتہ روزگرفتار کر لیا ہے ۔لبنان کی سیکورٹی فورسز دو مہینوں سے اس شخص پر نظر رکھے ہوئے تھی اور انہوں نے شمالی لبنان میں واقع طرابلس کے القبہ علاقے میں آپریشن کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ اس دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش کے دوران شام کے صوبے الرقہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ کے ساتھ اپنے رابطے اور شمالی لبنان میں عاصون گروہ کے ساتھ تعاون کا اعتراف کیا ہے۔واضح رہے کہ 12 نومبر 2015کو جنوبی بیروت میں واقع برج البراجنہ نامی علاقے میں دو بم دھماکوں کے نتیجہ میں چالیس سے زیادہ افراد جاں بحق اوردو سو چالیس زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -