اقتدار میں آنے والے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں‘ یاسین گھمن

اقتدار میں آنے والے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں‘ یاسین گھمن
 اقتدار میں آنے والے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں‘ یاسین گھمن

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ )اقتدار میں آنے والے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں ۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام حکمرانوں کی میٹرو مارکہ گورننس کو مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا استحصال کر کے عوامی حقوق کو بھی غصب کیا گیا ہے جیسے تیسے بھی اقتدار حاصل کرنے والوں نے پالیسیاں بھی ایسی وضع کیں جس سے خاص طبقات کو مستفید کیا گیا جبکہ پسے ہوئے طبقات کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات ہی میسر نہیں اور حکمرانوں کی ساری توجہ میٹرو بسوں اور میٹرو ٹرینوں تک محدود ہے انہوں نے کہا کہ باشعور عوام ذاتی اور فلاحی منصوبوں میں فرق کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوامی ووٹ کی طاقت سے مجبور اور مزدور کی حقوق کی پاسداری کی جائے گی عوام ایسے حکمرانوں کی میٹرو گورننس کومسترد کر دیں گے یاسین گھمن نے کہا کہ پنجاب حکومت تو عوام کو صحت ۔ تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکی زندگیوں میں آسودگی لانے کا اہتمام کرتی تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہے بلکہ ہمارا منشور ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ان حکمرانوں کی طرح تکلیف دینا نہیں عوام کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات تک میسر نہیں اور حکمران بسوں ٹرینوں کی سیاست میں ہی الجھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی حکمرانی تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔

مزید :

عالمی منظر -