پاپائے روم فرانسس کی پہلی کتاب رواں ماہ منظر عام پر آئے گی

پاپائے روم فرانسس کی پہلی کتاب رواں ماہ منظر عام پر آئے گی

  

روم(اے پی پی) پاپائے روم فرانسس کی پہلی کتاب رواں ماہ منظر عام پر لائی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی صحافی انڈریا ٹورنیئیلی کے ساتھ ان کی گفتگو پر مبنی پاپائے روم فرانسس کی پہلی کتاب رواں ماہ منظر عام پر لائی جائے گی۔کتاب کا نام "خدا کا نام رحمت ہے " رکھا گیا ہے۔ یہ اطالوی، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، پرتگال اور ہسپانوی زبانوں میں بھی شائع کی جائے گی۔مذکورہ کتاب 100 صفحات پر مشتمل ہے اور یہ 84 ممالک میں فروخت کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -