جرمن حکام کا 200 فوجیوں کو لیبیا بھیجنے پر غور

جرمن حکام کا 200 فوجیوں کو لیبیا بھیجنے پر غور

  

برلن(اے پی پی) جرمن حکام نے 200 فوجیوں کو لیبیا بھیجنے کے امکان پر غور شروع کر دیا۔جرمن جریدے "در سپیگل" میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ فوجی لیبیا کی فوج کو تربیت دیں گے جس کا بنیادی مقصد لیبیا میں استحکام پیدا کرنا اور ملک میں داعش کے پھیلاؤ روکنا ہے۔اخبارکے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے روم میں لیبیا کے مسئلے سے متعلق کانفرنس کے دوران لیبیا کی فوج کو تربیت دینے کی تجویز پیش کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -