غلام علی خان آج کولکتہ کے نیتاجی اندور سٹڈیم میں پرفارم کریں گے

غلام علی خان آج کولکتہ کے نیتاجی اندور سٹڈیم میں پرفارم کریں گے

  

کولکتہ(اے پی پی) پاکستانی غزل گائیک غلام علی خان آج کولکتہ کے نیتاجی اندور سٹڈیم میں پرفارم کرینگے ۔ پروگرام آرگنائزر کے مطابق غلام علی کا کنسرٹ اس سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر ان کے کنسرٹ کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ غلام علی کا ممبئی میں گزشتہ سال نومبر میں ایک کنسرٹ عین موقع پر موخر کر دیا گیا تھا جس کے بعد کولکتہ نے انہیں کنسرٹ کرنے کی دعوت اور جگہ فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ غلام علی پہلے سے بھارت میں موجود ہیں ۔ انہوں نے اتوار کو نئی دہلی میں گلو کار میکا سنگھ کے کنسرٹ میں شرکت کی ۔

مزید :

کلچر -