ریڈیو اناؤنسر،کمپئیراور صداکارہ فریحہ ناز انتقال کرگئیں

ریڈیو اناؤنسر،کمپئیراور صداکارہ فریحہ ناز انتقال کرگئیں

  

لاہور( فلم رپورٹر)معروف ریڈیو صداکارہ،کمپئیر اور اناونسر فریحہ ناز گزشتہ روز وفات پاگئیں وہ رات ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر پہنچیں تو 1بجے انہیں دل کا شدید دورہ پڑا اور ہسپتال منتقل ہونے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی وہ گزشتہ 25سال سے ریڈیو پاکستان سے وابستہ تھیں ان کے والد شیخ اقبال کا تعلق پاکستان فلم اور ریڈیو کے ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران نہ صرف لوگوں کو نہ صرف اپنی اداکاری سے متاثر کیا بلکہ کئی اداکاروں کو ریڈیو اور فلم کے ذریعے متعارف کرایا ۔فریحہ ناز کی وفات کے موقع پر ان کے ساتھ کام کرنے والے صداکاروں منیر نادر،خورشیدعلی ،اصغر ذیدی اور سئینیر صحافی اصغر ملک نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا فریحہ ناز ایک مستند اور اپنے کام کی ماہر صداکارہ تھیں ۔

مزید :

کلچر -