فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے اور جدید سینما گھروں کی تعمیر ضروری ہے ، سید فیصل بخاری

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے اور جدید سینما گھروں کی تعمیر ضروری ہے ، سید ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سید فیصل بخاری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے اور جدید سینما گھروں کی جلد تعمیر نہایت ضروری ہے ، ہمارا سرکٹ پہلے ہی بہت چھوٹا ہے اور سینما گھروں کی عدم دستیابی کے باعث فلم پروڈیوسر فلم بنانے سے کتراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنانسر کروڑوں روپے لگا کر فلم بناتا ہے اور جب ریلیزنگ کا موقع آتا ہے تو بدقسمتی سے اسے سینما ہی نہیں ملتا جس کی وجہ سے فنانسروں کو کروڑوں کا نقصان ہوجاتاہے ۔ سید فیصل بخاری نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اب پاکستان میں اچھی فلمیں بنائی جا رہی ہیں جس کے باعث شائقین فلم کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

مزید :

کلچر -