علی کی پہلی فلم "سوال سات کروڑ" کا فلم بینوں کو پسند آئے گی،غلام محی الدین

علی کی پہلی فلم "سوال سات کروڑ" کا فلم بینوں کو پسند آئے گی،غلام محی الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(اے پی پی)اداکار غلام محی الدین کے لیے نیا سال خوشیاں لے کر آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے علی محی الدین نے ہدایت کار جمشید جان محمد کی نئی اردو فلم "سوال سات کروڑ کا"میں بطور ہیرو اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کیا ہے۔ غلام محی الدین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جس طرح میری پہلی اردو فلم"میرا نام ہے محبت" کامیاب ہوئی تھی اسی طرح علی کی پہلی فلم اس کے لیے خوشیوں کا پیغام لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں فلم انڈسٹری دوبارہ نئے سرے سے آگے بڑھ رہی ہے اور فلموں کی کہا نیو ں میں بھی جدت آ گئی ہے۔ لہذا نئی فلم "سوال سات کروڑ" کا بھی فلم بینوں کو پسند آئے گی۔فلم کے اسکرپٹس پر ہدایت کار جمشید جان محمد نے بھر پور محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ مضبوط اور جان دار ہوتوفلم کی کامیابی بھی یقینی ہوتی ہے۔میرے کیر ئر کے دوران بھی جن فلموں کے اسکرپٹس اچھے تھے انہوں نے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا 2016ء نئے ٹیلنٹ کے لیے بھر پور سال ثابت ہو گا۔
میرے لیے خوشی کی بات ہو گی کہ فلمسٹار ندیم ،جاوید شیخ کے بعد اب میرا بیٹا علی بھی شوبز دنیا میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید :

کلچر -