صف اول کی ماڈل نادیہ حسین نے 37ویں سالگرہ منائی

صف اول کی ماڈل نادیہ حسین نے 37ویں سالگرہ منائی
 صف اول کی ماڈل نادیہ حسین نے 37ویں سالگرہ منائی

  

فیصل آباد (اے پی پی)پاکستان کی صف اول کی نامور ماڈل نادیہ حسین نے 37ویں سالگرہ منائی ۔ پیشہ کے لحاظ سے ڈاکٹر نادیہ حسین 11جنوری 1979ء کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے پیشہ وارانہ تعلیم کی تکمیل کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنیاد پر نمبر ون ماڈلز میں شمار ہونے لگیں۔ نادیہ حسین کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی خصوصی شہرت حاصل ہوئی ۔ ان کے کام کو شائقین نے ہمیشہ پسند کیا۔ نادیہ حسین نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی جس کے باعث وہ آج بھی اس شعبہ میں بے پناہ مصروف و مقبول ہیں اور اس وقت بھی کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

کلچر -