سرمد کھوسٹ نے بھارت میں ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کیا،حاجی عبدالرزاق

سرمد کھوسٹ نے بھارت میں ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کیا،حاجی عبدالرزاق
 سرمد کھوسٹ نے بھارت میں ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کیا،حاجی عبدالرزاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم کے منیجر حاجی عبدالرزاق نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ نے بھارتی فلمی میلہ میں ایوارڈ جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔سرمد کھوسٹ اپنے دادا سلطان کھوسٹ اور باپ عرفان کھوسٹ کی طرح فنّی صلاحیتوں سے مالا مال فنکار ہیں ۔انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن کے شعبہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔مجھ سمیت ہر پاکستانی کو سرمد کھوسٹ پر فخر ہے ۔ایک سوال کے جواب میں حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ میں بھارت میں ایوارڈ جیتنے پر ان کو اور عرفان کھوسٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

مزید :

کلچر -