ہیضے سے بچاؤ کی ویکسین کی سپلائی دوگنا کر دیں گے،ڈبلیو ایچ او

ہیضے سے بچاؤ کی ویکسین کی سپلائی دوگنا کر دیں گے،ڈبلیو ایچ او

  

نیو یارک(اے پی پی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس سال ہیضے سے بچاؤ کی اورل ویکسین کی سپلائی دوگنا کر دینگے۔ ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) کے مطابق دنیا بھر میں ہیضے کی ویکسین کی پیداوار سست جا رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ سوڈان اور ہیٹی نے اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت سے رجوع کیا ہے تاکہ ان کو ہیضے کی ویکسین کی وافر سپلائی ہوسکے ۔ ادارہ کے مطابق انہوں نے اس سال ہیضے سے بچاؤ کی ویکسین کی سپلائی 60لاکھ خوراک تک کا ہدف مقرر کیا ہے جو پچھلے سال سے دوگنا ہوگی۔ ہیضے سے متاثرہ مریض کو بروقت علاج میسر نہ ہو سکے تو اس کی موت گھنٹوں میں واقع ہوسکتی ہے ۔ ہر سال ہیضہ سے ایک لاکھ 42ہزار افرادہلاک ہو جاتے ہیں یاد رہے کہ ہیضے سے بچاؤ کی اورل ویکسین( منہ کے ذریعے لی جانے والی دواء) کا استعمال 1997ء سے رائج ہے تاہم دنیا کی ایک بڑی آبادی اس ویکسین کی موجودگی سے لاعلم ہے۔

مزید :

عالمی منظر -