الحمراء ثقافت اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لئے اہم کردارادا کر رہا ہے،عطاء محمد خان

الحمراء ثقافت اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لئے اہم کردارادا کر رہا ہے،عطاء محمد ...
 الحمراء ثقافت اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لئے اہم کردارادا کر رہا ہے،عطاء محمد خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے ایگز یکٹو دائر یکٹر کیپٹن (ر)عطا ء محمد خان نے کہا ہے کہ الحمراء ثقافت اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لئے اہم کردارادا کر رہا ہے اور اپنی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی وجہ سے الحمراء بین الاقوامی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔وہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلباء طالبات کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے پہلے دن افتتاحی نشست سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ الحمراء پرفارمنگ آرٹس اکیڈمی کے ذریعے فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کو نہ صرف زندہ رکھا جارہا ہے بلکہ ان میں توسیع کے لئے بھی ٹھوس منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ یہ اکیڈمی بڑے ادارے کے روپ میں سامنے آئے۔ورکشاپ کے پہلے روز اکیڈمی کے اساتذہ سجاد طافو(گٹار نواز) محمد سیلم خان(ستارنواز) نوشاد خان(بانسری نواز)اوراسرار بنی بخش (سارنگی نواز)نے معلوماتی لیکچر دئے اوراپنے فن کامظاہرہ کیا۔ مذکورہ ساز سیکھنے والے طلباء طالبات نے بھی پرفارمنس دی۔ ورکشاپ کے دوسرے روز عنائت علی ہارمونیم نواز ،کفایت حسین وائلن نواز ،جمی خان طبلہ نوازاورعبدالرؤف (گائیکی )ہوں گے۔ اس ورکشاپ میں اکیڈمی کے مال روڈ کمپلیکس کے طلباء طالبات شرکت کررہے ہیں ۔

دوسرے مرحلے میں کلچرل کمپلیکس کے طلباء طالبات کے لئے ورکشاپ ہوگی۔و

رکشاپ میں الحمراء اکیڈمی کے طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -