عراق میں داعش کے خلاف ڈنمارک بھی اپنے فوجی بھیجے گا

عراق میں داعش کے خلاف ڈنمارک بھی اپنے فوجی بھیجے گا

  

ڈنمارک(آن لائن)عراق کے صوبے انبار میں داعش سے لڑنے کیلئے ڈنمارک بھی اپنے فوجی روانہ کرے گا۔داعش کے دہشت گردوں کے خلاف ڈنمارک اگلے ماہ 120 فوجی اہلکاروں کو عراق بھیج رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈنمارک میں موجود فوجی اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔واضح رہے صوبہ انبار پر داعش نے قبضہ کر رکھا ہے اور عراق جانے والے ڈنمارک کے فوجی اہلکا ر رضاکارانہ طور پر اس مشن میں شامل ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -