شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا،زارا اکبر

شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا،زارا اکبر
 شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا،زارا اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر زارا اکبر نے کہا ہے کہ مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہوں کیونکہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشینی دور میں دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے اور اسی وجہ سے دوست کم بناتی ہوں ۔محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’چیک کیش ہوگیا‘‘میں میری پرفارمنس ہٹ جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر اپنی روٹین کے مطابق جاری ہے اور وہی کچھ دکھایا جا رہا ہے جو عوام کی ڈیمانڈ ہے ۔ تھیٹر پر بلاوجہ سے تنقید ناجائز ہے ۔ تھیٹر سے ہزاروں لوگوں کا رزق وابستہ ہے اگر یہ بند ہو گیا تو بے شمار لوگ بے روزگار ہوں جائیں گے ۔
تمام فنکار تھیٹر کی ترقی کے لئے ہر دم دعا گو رہتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -