جے پور فلم فیسٹول سرمد کھوسٹ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

جے پور فلم فیسٹول سرمد کھوسٹ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھارت میں جے پور فلم فیسٹیول میں سرمد کھوسٹ کو فلم ’’منٹو‘‘کیلئے بیسٹ ایکٹرکا ایوارڈ مل گیا۔ فلم ’’منٹو‘‘ کے مقابلے میں بھارتی فلم سٹار امیتابھ بچن کی فلم ’’پیکو‘‘ تھی۔جے پور فلم فیسٹیول میں فلم کو بیسٹ ایڈیٹنگ کا بھی ایوارڈ دیاگیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر اور ایکٹر سرمد کھوسٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو اس بات کی خوشی ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلم کو اس ایوراڈ سے نوازا گیا ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان فلموں کا تبادلہ ہورہا ہے۔جو کہ اچھی بات ہے۔ پہلے صرف مفروضے ہوتے تھے۔جے پور فلم فیسٹیول میں بھارت سمیت 140 فلمیں پوری دنیا سے شامل کی گئی تھیں۔فلم ’’منٹو‘‘اس سے پہلے ممبئی فلم فیسٹیول ،گوافلم فیسٹیول ،کولکتہ فلم فیسٹیول میں بھی دیکھایا گیا۔جہاں اس فلم کو کافی پذیرائی مل چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کولکتہ فلم فیسٹیول میں منٹوکے عشق میں اوڈینسز آئی تھی ۔ان سے مجھے بہت پیار ملا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -