اسد مفتی کے ساتھ ایک شام ،فریحہ پرویز نے صوفیانہ کلام سنا کر داد حاصل کی

اسد مفتی کے ساتھ ایک شام ،فریحہ پرویز نے صوفیانہ کلام سنا کر داد حاصل کی

  

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں معروف دانشور اور شاعر اسد مفتی کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور ادیبوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت فخر زمان نے کی اور مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے یوتھ اینڈ کلچرالحاج رانا محمد ارشد جبکہ مہمانِ اعزاز منو بھائی تھے۔ اس موقع پر اسد مفتی کی شخصیت و فن کے حوالے سے گفتگو کرنے والوں میں نیلم احمد بشیر، حسین مجرح اور ڈاکٹر صغرا صدف شامل تھے۔ تمام شرکاء گفتگو نے اسد مفتی کی شخصیت اور فن پر بھرپور بات چیت کی جس کو حاضرین نے بہت سراہا۔ پروگرام کے شروع میں معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے صوفیانہ کلام گا کر سنایا۔ پروگرام میں اسد مفتی کو ادارہ کی طرف سے ایک شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض ممتاز ملک نے ادا کئے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -