شمالی چھاؤنی ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے فوجی افسر شدید زخمی،تحقیقات اداروں کی کارروائی شروع

شمالی چھاؤنی ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے فوجی افسر شدید زخمی،تحقیقات ...

  

لا ہور (خبر نگا ر ) شما لی چھا ؤ نی کے علاقہ میں عسکری ٹین ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فوجی افسر شدید زخمی ہوگیا، پو لیس نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے سی ایم ایچ ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔تفصیلا ت کے مطا بق شمالی چھا ؤ نی عسکری ٹین میں نامعلوم افراد نے کیپٹن سعد کے گھر پراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے کیپٹن سعد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ نا معلوم افرا د نے کیپٹن سعد کے گھر کے با ہر د ھمکی آمیز الفا ظ بھی لکھے گئے ہیں جو کا لعد م تنظیم کے کا ر ندو ں کا کا م بتا یا جا تا ہے ۔

مزید :

علاقائی -