گا رڈ ن ٹاؤن،طلبہ کے دھرناسے 2موٹرسائیکل چور گرفتار

گا رڈ ن ٹاؤن،طلبہ کے دھرناسے 2موٹرسائیکل چور گرفتار

  

لا ہور (خبر نگا ر )گا رڈ ن ٹاؤن میں بہاء الدین یونیورسٹی کے طلبہ کے احتجاجی دھرنا کے دورا ن پو لیس نے دو مو ٹر سا ئیکل چوروں کو پکڑ لیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گا رڈ ن ٹاؤن کے علاقہ میں بہاء الدین زکریہ یونیورسٹی کے طلبہ کا ملتان میں کیمپس کی جانب سے لاہور کیمپس کو تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف کینال روڈ پر واقع کیمپس کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر طلبہ کی نشاند ہی پر پو لیس نے دو مو ٹر سا ئیکل چورو ں کو پکڑ لیا ۔ پو لیس کے مطا بق حرا ست میں لئے گئے چورو ں کا نا م انعا م اور دوسرے کا نا م قیصر بتا یا جا تا ہے۔ جن کوپو لیس نے تفتیش کے لئے تھا نہ منتقل کر د یا ۔

مزید :

علاقائی -