صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  

لا ہور (خبر نگا ر ) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن کالج بلاک کے رہائشی فرید کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور زیورات لوٹ کرلے گئے۔ ہنجروال ملتان روڈ پرو اقع مختار کی دکان سے دوڈاکو 83ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکوؤں نے مغل پو رہ میں ناظم اور اسکی فیملی سے ساڑھے تین لاکھ،ساندہ میں ابوبکر اور اسکی فیملی سے دولاکھ،مسلم ٹاؤن میں ماجد سے 50ہزار،ٹاؤن شپ میں ذاکر سے 30ہزار اور لٹن روڈ میں رابیل سے 25ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں سول لائن میں ڈاکٹر شفیق ،سبزہ زار میں عامراور گارڈن ٹاؤن میں تسلیم کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف، کوٹ لکھپت میں شہباز، گجر پورہ میں ندیم ،شاہدرہ میں نعیم ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف اورجنوبی چھاؤنی میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -