بلاول کاپروٹوکول اور احتجاجی دھرنے،نظام ٹریفک معطل

بلاول کاپروٹوکول اور احتجاجی دھرنے،نظام ٹریفک معطل

  

لا ہور (خبر نگا ر ) لاہور میں کہیں پروٹوکول تو کہیں احتجاج اور مظاہروں نے ایسے رنگ پکڑے کہ آدھے شہر میں ٹریفک بلاک ہو کر رہ گئی۔گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ،ایمبولینسز بھی پھنسی نظر آئیں ، شہری خوار ہو کر رہ گئے۔لاہور ہائیکورٹ بار سے دھواں دار خطاب کے بعد بلاول بھٹو باہر نکلے تو اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک روک دی گئی ، مال روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پرٹریفک جام ہو گئی۔ہرطرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،سارا نظام درہم برہم ہو گیا۔کئی نجی اور سرکاری ایمبولینسزپھنس کر رہ گئیں۔کلمہ چوک میں بھی ٹریفک جام کا یہی عالم،نابینا افراد نے ملازمتیں نہ ملنے کیخلاف میٹرو بس کے روٹ پر دھرنا دیا توفیروزپور روڈ ہی نہیں، ماڈل ٹاون ،گلبرگ اور کینٹ جانیوالی سڑکوں پرٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوئی۔کینال روڈ پر بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی کیمپس کے طلباء کے احتجاج نے بھی ٹریفک کودرہم برہم کیے رکھا۔احتجاج سے کینال روڈ پرٹریفک بند ہو گئی،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -