رائے ونڈ ، دوپارٹیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 8افراد زخمی ہوگئے

رائے ونڈ ، دوپارٹیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 8افراد زخمی ہوگئے

  

رائے ونڈ (نامہ نگار ) لین دین کے تنازع پر دومسلح پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 8افراد زخمی ہوگئے ،دونوں کی درخواستوں پر متعلقہ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق مانگا روڈ کے رہائشی جٹ برادری کے صفدر عرف لبھن نے مقامی مانگا روڈ پرواقع موٹرسائیکلوں کے شورروم کے مالک سونا کلال کو چند روز قبل نئی چائنہ موٹرسائیکل کی خریداری کیلئے نقد اڑتیس ہزار روپے ادا کئے ،مقررہ وقت پر موٹرسائیکل نہ ملنے پر خریدار نے شوروم کے مالک سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کردیا ،سونا کلال نے نقد رقم ادا کرنے کی بجائے متاثرہ شخص کو مقامی بینک کا 38ہزار کا چیک دیدیا جو کہ بعد ازاں بینک سے کیش نہ ہونے پربوگس قرار پاگیا ،جس پر دونوں پارٹیوں کے مسلح افراد نے توتکار کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ اور تشدد شروع کردیا جس کے نتیجہ میں حاجی سونا کلال ،محمد فیاض ،مختار احمد ،محمد سلیم جبکہ دوسری پارٹی سے محمد سردار ،محمد آصف ،محمد رفیق اور مظفر زخمی ہوگئے ۔سٹی پولیس رائے ونڈ نے جائے وقوعہ کا ملاحظہ کرنے کے بعد دونوں پارٹیوں کی تحریری درخواستوں پر برخلاف نامزد ملزمان مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -