ہاسٹل میں طالبہ کی موت معمہ بن گئی، سر پر چو ٹ کے نشانا ت

ہاسٹل میں طالبہ کی موت معمہ بن گئی، سر پر چو ٹ کے نشانا ت

  

لا ہور (خبر نگا ر ) ہاسٹل میں طالبہ کی موت معمہ بن گئی، واش روم سے ملنے والی طالبہ کی لاش کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عا م پر آ گئی جس میں موت کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکاجبکہ سر میں چو ٹ کے نشانا ت ملے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ تیس سالہ افضانہ کے بھائی نے پو لیس کو بیا ن د یا ہے کہ افضانہ کو دو ماہ پہلے ایک حادثے میں سر پر چوٹ آئی تھی۔ ہوسٹل کے مالک کے مطابق افضانہ کی موت طبعی ہے۔ پولیس نے بتایاہے کہ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ رپورٹ کے مطابق افضانہ کا معدہ خالی تھا جبکہ سر پر زخم کا نشان بھی تھا ، پولیس کے مطابق اصل صورتحال فرانزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو گی۔

مزید :

علاقائی -