پنجاب،24گھنٹوں میں663ٹریفک حادثات ،6افرادجاں بحق،508شدید زخمی

پنجاب،24گھنٹوں میں663ٹریفک حادثات ،6افرادجاں بحق،508شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر ) )پنجاب کے مختلف مقامات پر 24 گھنٹوں میں 663 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں508شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ249افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 285 ڈرائیور،26کم عمرڈرائیور،360مسافراور118پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ161ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت159 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد48حادثات میں56متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ37 حادثات میں41متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -