پولیس رسپانس یونٹ کی کارروائی،ٹی اوسمیت 2ملزم گرفتار

پولیس رسپانس یونٹ کی کارروائی،ٹی اوسمیت 2ملزم گرفتار

  

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) ایس پی مجاہد کرار حسین نے کہا ہے کہ پولیس رسپانس یونٹ نے دوران گشت تھانہ شیرا کوٹ کے علاقہ میں عدنان نامی شخص سے چیکنگ کے دوران پسٹل برآمد کر لیا اورقلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے TOاشتیاق کوگرفتار کر کے ملزمان کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس رسپانس یونٹ ٹیم کی گاڑی نمبر86تھانہ شیرا کوٹ کے علاقہ ٹرک اڈاکے قریب گشت کر رہی تھی جس نے دوران گشت ایک مشکو ک شخص کو چیکنگ کے لئے روکا پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیم نے دوران چیکنگ 30بور پسٹل برآمد کر کے ملزم کو شیر اکوٹ پولیس کے حوالے کر دیااور پولیس رسپانس یونٹ ٹیم کی گاڑی نمبر 20 نے قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے جرم 393/337H2 کے TOاشتیاق کو گرفتار کر کے قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -