رشوت لینے پرکانسٹیبل معطل،ایس ایچ اوکیخلاف کارروائی کی سفارش

رشوت لینے پرکانسٹیبل معطل،ایس ایچ اوکیخلاف کارروائی کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا ر )ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر فیروز نے تھانہ غالب مارکیٹ کے پولیس کانسٹیبل کو علاقہ میں گیسٹ ہاوسز سے منتھلیاں اکٹھی کرنے پر معطل کرکے انکوئری کا حکم جاری کردیا جبکہ ایس ایچ او غالب مارکیٹ کے خلاف بھی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو محکمانہ ایکشن لینے کے لیے لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاون مستنصر فیروز کو اطلاع ملی کہ تھانہ غالب مارکیٹ کا اہلکار عمران علاقہ غالب مارکیٹ میں موجود مختلف گیسٹ ہاوسز مالکان کو مقدمات سے ڈرا دھمکا کرمنتھلیاں اکٹھی کرتا ہے ۔گزشتہ روز ایک گیسٹ ہاوس سے منتھلی لینے کی درخواست پر ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر فیروز نے پولیس اہلکار عمران کو اپنے دفتر طلب کیا اور اس سے منتھلیوں کے بارے میں پوچھا تو پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ اپنے ایس ایچ او غالب مارکیٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گیسٹ ہاؤس جاتا ہے اور ان سے منتھلی لا کر اسے دیتا ہے جس پر ایس پی ماڈل ٹاون نے پولیس کانسٹیبل عمران کو فوری معطل کرکے ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ ایکشن لینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو لکھ دیا ہے

مزید :

علاقائی -