شاہدرہ ٹاؤن ،پراسرارطورپرزخمی شخص ہسپتال میں دم توڑگیا

شاہدرہ ٹاؤن ،پراسرارطورپرزخمی شخص ہسپتال میں دم توڑگیا

  

لاہور(خبر نگا ر )شاہدرہ ٹاؤن میں پراسرارطور پر بہن کے گھر زخمی حالت میں ملنے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش مردہ خانے میں جمع کروادی ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون کے علاقہ مجید پارک کی رہائشی نسیم بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا زاہد دو روز قبل گھر سے پسٹل لیکر گیا اور صبح وہ زخمی حالت میں اپنی بہن شبانہ کے گھر داخل ہوا،جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حالات وواقعات مشکوک ہیں۔نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے نوجوان کی والدہ کے بیان پر پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -