ایجوکیشن یونیورسٹی کا کانووکیشن
لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے چوتھے کانووکیشن میں 44 پی ایچ ڈی اور 153 ایم فل کی ڈگریاں عطا کی گئیں جبکہ مختلف شعبہ جات کے 112طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز اور میرٹ سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ایجوکیشن کے مضمون میں 20 ، اردو میں14،اکنامکس اور سائیکالوجی میں2 جبکہ انگلش،تاریخ، کامرس،سیاسیات،پنجابی اور کیمسٹری کے مضامین میں ایک ایک پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پنجاب بھر میں10کیمپسز،3 ڈویژنز اور44 الحاق شدہ کالجز ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے کیمپسز اور ڈویژنز میں21 ہزار جبکہ الحاق شدہ کالجز میں9 ہزار طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔