گوون سروسزکی غیر قانونی کاروبار اورملکی معیشت پر اثرات کے حوالے سے تقریب

گوون سروسزکی غیر قانونی کاروبار اورملکی معیشت پر اثرات کے حوالے سے تقریب

  

لاہور(پ ر)گوون سروسزپرائیویٹ لیمیٹڈکے زیراہتمام پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اورملکی معیشت پر اس کے اثرات کے حوالے سے ایک تقریب انعقادہوٹل رائیل پام میں ہوا ۔اور اس میں میڈیا کے مختلف نمائندوں نے شمولیت کی۔اس تقریب کا مقصد ملک میں غیر قانونی کاروبارسے پیداہونے والے نقصانا ت کو اجاگر کرنا تھا۔گوون سروسزپرائیویٹ لیمیٹڈ کمپنی کے ڈاریکٹرجناب احمد عزیر نے پاکستان کی ٹوبیکو انڈسٹری کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں % 24سگریٹ غیر قانونی طریقے سے فروخت ہوتے ہیں ۔ اس غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کے باعث ایک اندازے کے مطابق حکومت کو سالانہ24بلین کے نقصان کا سامنا ہے اور اس غیر قانونی کار وبار میں 21%لوگ ٹیکس کی ادایئگی کے بغیر فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں پاکستان کاایشیامیں چوتھا درجہ پر ہے ۔قیمت میں اضافہ کے لیے اس پر اگرچہ حکومت سگریٹ پرہر سال ٹیکس میں اضافہ کرتی ہے تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو ۔جبکہ بے ایمان عناصر جعلی سگریٹ بناکر ملک اور عوام کا اربوں روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں ۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جہاں غیر قانونی سگریٹ بنانے والوں کاروبار چمکتا ہے۔

و ہیں سگریٹ کا قانونی کاروبار کرنے والوں اور گورنمنٹ کواربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -