ربانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈاکٹر جمیل الدین عالی کی یاد میں تقریب

ربانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈاکٹر جمیل الدین عالی کی یاد میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) ربانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مقامی سکول میں معروف دانشور ڈاکٹر جمیل الدین عالی کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں معززین و اراکین نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت محمد شعیب ہاشمی نے کی اور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ربنواز خان زادہ سیکرٹری تحریک قوت عوام اور ڈاکٹر محمد برہان الدین چودھری تھے۔ مقررین میں میاں حبیب احمد، محمد گل نواز بلوچ، رابعہ نواز خاں، محمد اسلم سعیدی، محمد انس عالم، پروفیسر محمدفاروق اکرم شامل تھے، ڈاکٹر محمد ربنواز خاں نے کہا کہ عالی جی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر برہان نے کہا کہ ان کی تعلیمی خدمات قابل ستائش ہیں اور اردو یونیورسٹی ان کی یاد ہے۔ محمدشعیب ہاشمی نے کہا کہ عالی صاحب نے بھرپور زندگی گزاری اور آخری وقت تک تعلیمی خدمات انجام دیتے رہے۔