پاک ٹی ہاؤس میں محفل نعتیہ مشاعرہ ،صدارت سید ریاض حسین نے کی

پاک ٹی ہاؤس میں محفل نعتیہ مشاعرہ ،صدارت سید ریاض حسین نے کی

  

لاہور (پ ر) سید جواد حسین منیجر پاک ٹی ہاؤس کے زیر اہتمام محفل نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نعت خواں اور شعرائے کرام نے شرکت کی۔ پاک ٹی ہاؤس میں ہونیوالی محفل نعتیہ مشاعرہ کی محفل کی صدارت سید ریاض حسین زیدی مہمان خصوصی علی رضا عبدالمجید منہاس جبکہ نظامت کے فرائض واجد امیر نے دیئے، محفل میں ارسلان احمد ارسل، آفتاب جاوید، آفتاب خان، پیام شاہ جہان پوری، عبدالمجید چٹھہ، فراست بخاری، زاہد بخاری، محسن گداز، فیاض احمد بوستان، شہباز گوہر و دیگر نے اپنا کلام کیا۔ بہترین کلام پیش کرنے پر تمام شعراء نے حاضرین کے دل موہ لئے۔ منیجر پاک ٹی ہاؤس سید جواد زیدی کی طرف سے محفل نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کرنے والوں کے لئے خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -