کوسوو احتجاجی مظاہرے کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگانے کی کوشش

کوسوو احتجاجی مظاہرے کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگانے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرسٹینا (اے پی پی) کوسوو میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگانے کی کوشش کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومتکرسٹینا میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے حزب اختلاف کی جماعتوں کے تقریباً ایک لاکھ افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے عمارت کوآگ لگانے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں متعدد افراد ذخمی ہوگئے۔مظاہرے دوران مشتعل افراد نے پولیس پر بھی آتش گیر مادہ پھینکا جس سے پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد شہر کے گلی کوچے جنگ کا منظر پیش کرنے لگے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے نمائندوں نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر مستعفی ہونے اور قبل از وقت انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -