ٓٓآصف زرداری اثاثہ جات کیس،خاتون گواہ پر جرح مکمل،مزید2گواہ طلب

ٓٓآصف زرداری اثاثہ جات کیس،خاتون گواہ پر جرح مکمل،مزید2گواہ طلب

  

راولپنڈی(اے این این)سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کی خاتون گواہ پر جرح مکمل ، آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کر لیاگیا ۔پیر کو اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے کی۔سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔استغاثہ کی گواہ مدینہ منورہ بی بی کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور اس پرجرح بھی مکمل کر لی گئی ۔ عدالت نے آیندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان ڈاکٹرنجمہ اور رضوان احمد کو طلب کرلیاہے ۔آئندہ سماعت 14 جنوری کو کی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -