ڈی ایچ اے سٹی سکینڈل،حماد ارشد کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

ڈی ایچ اے سٹی سکینڈل،حماد ارشد کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے لاہور سٹی میں 16 ارب فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں تین دنوں کی توسیع کر دی۔ نیب کی ٹیم نے گزشتہ روذ ملزم حماد ارشد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے ملزم کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم وکیل صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی موجودگی میں ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ ملزم حماد بھوک ہڑتال پر ہے اس نے کوئی فراڈ نہیں کیا تاہم نیب اور ڈی ایچ اے کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ملزم نے زندہ نہیں مرنے والوں کے ساتھ بھی فراڈ کیا ہے۔ نیب حکام جسمانی ریمانڈ کے بعد اب 14جنوری کو ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -