پاکستان ایران سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،طارق فاطمی

پاکستان ایران سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،طارق فاطمی

  

اسلام آباد(اے این این)وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ایرانی سفیر کہتے ہیں کہ وہ پاکستان ایران باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے لئے مثبت کردار جاری رکھیں گے ۔وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ایرانی سفیر پاکستان ایران تعلقات مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہونگے ۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے لئے مثبت کردار جاری رکھوں گا۔تجارت ، سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -