امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، میاں شہزاد احمد

امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، میاں شہزاد احمد

  

لاہور ) اپنے نامہ نگار سے )مصطفائی تحریک صوبہ پنجاب کے جنرل سیکریڑی میاں شہزاد احمد نے کہا ہے کہ 34اسلامی ممالک کا نہیں 57کا اتحاد ہونا چاہیئے۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسلام دشمن طاقتیں فرقہ واریت کو مسلمانوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہی ہیں۔ مسلم ممالک آپس میں لڑ کر دشمن کو خوش نہ کریں۔ مذہب کو دہشتگردی نہیں امن کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔ایران ، سعودی چپقلش تشویشناک معاملہ ہے۔۔داعش اور القاعدہ کا طرز عمل خلاف اسلام ہے۔اسلام میں پرائیویٹ جہاد کی کو ئی گنجائش نہیں۔ پاکستان میں ایران اور سعودی عرب کے حق میں ہونیوالے مظاہروں سے فرقہ واریت میں اضافہ ہو گا داعش اور القاعدہ جیتی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑی کی گئی ہیں۔جہاد کے نام پر ڈالروں کا کاروبار عروج پر ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر تجارت ہو رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے ٹی آئی کے ڈوثیرنل ناظم محمد اکرم رضوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں شہزاد احمد نے کہاکہ اسلامی ممالک کو لڑانا عالمی گریٹ گیم کاحصہ ہے۔پنجاب داعش کی بھرتی کا بڑ ا مرکز بن چکا ہے مگر پنجاب کے حکمران غفلت کی نیند سورہے ہیں۔

داعش کا قبضہ پاکستان میں پھیل رہا ہے۔ داعش کا پاکستان میں نیٹ ورک قائم ہو نا حکومتی نااہلی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -