اصلاح معاشرہ کیلئے علماء ومشائخ’’قرآن وسنت ‘‘کی تعلیمات عام کریں، راغب نعیمی

اصلاح معاشرہ کیلئے علماء ومشائخ’’قرآن وسنت ‘‘کی تعلیمات عام کریں، راغب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اصلاح معاشرہ کیلئے علماء ومشائخ’’قرآن وسنت ‘‘کی تعلیمات عام کریں۔اشاعت دین اورفروغ علم کے لئے مدارس اہل سنت کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔قیام امن کے لئے مدارس اہل سنت کاکردار کسی سے ڈھکاچھپانہیں ہے۔وطن عزیز سے انتہاء پسندی ودہشتگردی کے خاتمے کے لئے ’’قومی اتفاق رائے ‘‘ضروری ہے۔اسلام دشنمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیداکرکے اسے میدان جنگ بنانے چاہتی ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں علماء وکرام کے ایک وفد سے ملاقات کے د وران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئے فحاشی وعریانی افسوسناک ہے ۔



،علماء وکرام ومشائخ عظام بے حیائی کے آگے بندباندھنے کیلئے آگے آئیں۔معاشرے کی اصلاح کے لئے علماء وکرام ومشائخ عظام کاکردار انتہائی اہم ہے،نوجوان نسل کودین کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔عدم برداشت کے کلچر نے قوم کو تباہی کے کنارے پہنچا دیاہے،معاشرے کوتباہی سے بچانے کیلئے ہرپاکستانی فردذمہ داری دار کرے۔